ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرل میں سیلاب کو قومی آفت قرار دیا جائے : راہل گاندھی 

کیرل میں سیلاب کو قومی آفت قرار دیا جائے : راہل گاندھی 

Sat, 18 Aug 2018 22:54:51    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کیرل میں سیلاب کو فوری طور پر قومی آفت قرار دینے کی اپیل کی۔

راہل نے ٹوئٹ کرتے ہو ئے کہا کہ ڈیئروزیر اعظم، براہ مہربانی تاخیر کئے بغیر کیرل سیلاب کو قومی آفت قرار کریں۔ ہمارے لاکھوں کی زندگی، معیار زندگی اور مستقبل داؤ پر ہے ۔ بل کھاتی دریاؤں اور شدید بارش کے باعث حادثوں میں ہفتے کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ تین لاکھ لوگوں کو مجبورا 2 ہزار ریلیف کیمپوں میں پناہ لینی پڑی ہے ۔

واضح ہو کہ مودی نے سیلاب سے تباہ کیرل کے لئے 500 کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے کوچی میں حکام کے ساتھ ملاقات کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور پھر کیرالہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی دورہ کیا۔مودی نے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے سیلاب سے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو دو لاکھ کے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔وہیں شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔

کیرالہ کے وزیر اعلی کے دفتر نے وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح ہو کہ سی ایم او نے وزیراعظم سے دو ہزار کروڑ روپے کی مدد کی مانگ کی تھی۔ایک اندازے کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ تقریبا تین لاکھ سے زیادہ لوگ امدادی کیمپوں میں پناہ لیے ہیں۔ ریاست کے 14 میں سے 12 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے پی ایم مودی بھی پہنچ چکے ہیں۔ جمعہ کی دیر شام اٹل بہاری واجپئی جی کی تدفین کے بعد پی ایم مودی کیرل کے لئے روانہ ہوئے۔ آج وہ صبح قریب پونے آٹھ بجے تروانندپورم سے کوچی کے لئے روانہ ہوئے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشن گوئی کی ہے جس سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے ۔ اڈکی ارو ارنا کلم ریاست کے بقیہ حصوں سے مکمل طورپر کٹ گئے ہیں۔ پانی بھرنے کی وجہ سے کوچی ایئرپورٹ کو 26 اگست تک بند کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں کلومیٹر کی سڑکیں بہہ گئی ہیں۔بھاتی فوج کے تینوں شعبوں کے جاں باز افواج جنگی پیمانہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ 


Share: